مینڈیٹ واپس لیں گے، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمشن غیر جانبدار ہو جائیں: سراج الحق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سویلین بالادستی کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، جہاں جہاں ہمارے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، مینڈیٹ واپس لیں گے۔ اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کے بعد دہائیوں سے ملک پر مسلط کرپشن زدہ دو خاندانوں کو دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پوری قوم نے الیکشن نتائج مسترد کردئیے۔ اعلیٰ عدالتی کمشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے آزادانہ تحقیقات ممکن نہیں، عہدے سے علیحدہ ہوں۔ مجوزہ عدالتی کمشن میں الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہو۔ جماعت اسلامی کا ہمیشہ سے موقف رہا کہ عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمشن سیاست سے غیرجانبدار ہو جائیں۔ بیوروکریسی جو غریب عوام کے ٹیکسز سے تنخواہ لیتی ہے اور عوام کی خادم ہے بھی حلف کی پاسداری میں ناکام رہی۔ امیر جماعت نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔ فارم 45 کی بنیاد پر نتائج چیلنج کیے ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام حلقوں کے نتائج فارم 45 کی بنیاد پر جاری کیے جائیں۔ الیکشن کے روز انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کر کے ایک قسم کی ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ سراج الحق نے کہا کہ دنیا میں الیکشن استحکام، ہمارے ہاں انتشار کا باعث بنتے ہیں۔ وجہ دھاندلی ہے۔ ماضی میں الیکشنز میں عوامی مینڈیٹ قبول نہ کرنے پر ملک دولخت ہوا، طویل مارشل لا لگے۔ موجودہ الیکشن میں بھی وہی مشق دہرائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...