ترکیہ کے پہلے لڑاکا جنگی طیارے ’قان‘ کی کامیاب پرواز

ترکیہ کے پہلے ’ففتھ جنریشن وا‘ محارب طیارے ’قان‘ نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔ تُرک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ، ’یہ ترکیہ کا کارنامہ ہے اور ہم آئندہ بھی اسی طرح کے کارنامے کرتے رہیں گے۔‘فضائی و خلائی صنعت TUSAŞ کے اہم ترین ٹیکنالوجی منصوبوں میں شامل ’قان‘ کی پہلی کامیاب پرواز سے ترکیہ ففتھ جنریشن طیارہ بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔طیارے کی اہم خصوصیات میں ڈبل موٹر، پلٹ جھپٹ اور راڈار سےچھُپنے کی اعلیٰ صلاحیت، باڈی میں اسلحہ اٹھانے اور برقی حرب قابلیت نمایاں خصوصیات ہیں۔ملّی محارب طیارہ قان فضاء سے فضائی اور فضاء سے زمینی اہداف کے خلاف اسڑیٹجک محاربے کے امکانات فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ یہ بلند فضائی محاربہ مسافت اورسُپر سونک رفتار میں حساس اور پوائنٹ فائرنگ کی صلاحیت کے ساتھ منفرد مقام رکھتا ہے۔اس موقع پر تُرک صدر نے اپنی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ترکیہ 5ویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی تیاری کے حوالے سے انتہائی نازک مرحلے کو پار کرچکا ہے۔آج ترکیہ کی دفاعی صنعت کا ایک اور قابل فخر دن ہے۔انہوں نے کہا کہ، ’ہمارے قومی جنگی طیارے KAAN نے آج کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی اڑان بھری ہے، یہ ترکیہ کا کارنامہ ہے اور ہم آئندہ بھی اسیی طرح کے کارنامے کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یترکیہ آکنجی اور کزل ایلما تیار کر چکا ہے،ہم دفاعی صنعت میں اپنی قوم کو نت نئی خوشخبریاں دیتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن