وزیر اعلی محسن نقوی کا دنیا پور کے قریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس

وزیر اعلی محسن نقوی کا دنیا پور کے قریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس . غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم لاہور21فروری:وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لودھراں کے علاقے دنیا پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے انتظامی افسران کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے

ای پیپر دی نیشن