جنوبی کوریا میں ڈاکٹروں نے محکمہ صحت میں مجوزہ اصلاحات کے خلاف ہڑتال کردی ہے جس کے باعث سیکشنز اور کینسر کے آپریشنز ملتوی کر دیے گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیول کی سیکنڈ نائب وزیر صحت پارک من سو کا کہنا ہے کہ 8800 سے زیادہ جونیئر ڈاکٹرز اور 71 فیصد ٹرینی افرادی قوت نے استعفیٰ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں استعفوں کے باعث میڈیکل اسکولوں میں داخلوں میں تیزی سے اضافہ کرنے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کا حصہ ہے۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ڈاکٹروں کی کم تعداد کے پیش نظر یہ اصلاحات ناگزیر ہیں۔
ڈاکٹروں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے شعبہ صحت میں خدمات کی فراہمی اور تعلیم کے معیار کو نقصان پہنچے گا۔ ناقدین کہتے ہیں کہ ڈاکٹر تشویش میں مبتلا ہیں کہ حکومت کی ایسی اصلاحات سے ان کی سماجی حیثیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کی ہڑتال جنوبی کوریا کے قانون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ طبی کارکنان بغیر کسی معقول وجہ کے ورک آرڈر پر واپسی سے انکار نہیں کر سکتے۔