وزیر اعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟

Feb 22, 2024 | 22:11

ویب ڈیسک

کوئٹہ:   بلوچستان کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ ذرائع کے مطابق نام کا اعلان 48 گھنٹے میں متوقع ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے صوبائی سطح کے رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔پیپلز پارٹی سے 4 اراکین اسمبلی کے نام وزارت اعلیٰ کے لیے زیر غور ہیں، پیپلز پارٹی سے وزارت اعلیٰ کے لیے صادق عمرانی، ظہور بلیدی، سرفراز بگٹی اور نواب ثناء اللہ زہری کے نام زیر غور ہیں۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز لیگ بلوچستان چاہتی ہے کہ وزارت اعلیٰ کا عہدہ ڈھائی سال کے لیے پیپلز پارٹی اور ڈھائی سال کے لیے نوازلیگ کو دیا جائے جبکہ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق ڈھائی ڈھائی سال کے فارمولے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔بلوچستان میں حکومت سازی اور وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے نواز لیگ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا، اجلاس میں نواز لیگ کے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین بھی شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں