اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں ہمیں مکمل فتح حاصل کرنا ہے۔
اپنے کا بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے کی راہ پرگامزن ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ شمالی غزہ میں رہائشیوں کی واپسی چاہتے ہیں۔ رہائشیوں کی واپسی کے لیے وہاں سیکیورٹی چاہیے جو ہم لائیں گے۔
انکا کا کہنا تھا کہ ہم لبنان اسرائیل سرحدی علاقے میں ہر حال میں سیکیورٹی بحال کریں گے۔