میلبورن (نیٹ نیوز) پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپانا کی جوڑی نے پہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ایونٹ کے دوسرے را¶نڈ میں اعصام اور بھوپانا نے فرانس کے آرنلڈ کلیمنٹ اور جیریمی چارڈی پر مشتمل پیئر کو 6-4, 6-4, 6-3 سے ہرا کر پہلی بار ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان بھارت جوڑی نے پہلا سیٹ 6-3 سے جیتا لیکن فرنچ پیئر نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں دونوں جوڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن اعصام اور بھوپانا نے سیٹ 6-4 سے اپنے نام کرتے ہوئے آخری 16 کھلاڑیوں میں جگہ بنا لی۔ پری کوارٹرفائنل میں اعصام اور بھوپانا کا مقابلہ فرانس کے مائیکل لوڈرا اور سربیا کے نینا ڈزیمونچ کے پیئر سے ہو گا۔ دریں اثناءسابق چیمپئن جسٹن ہینن آسٹریلین اوپن ٹینس کے تیسرے راو¿نڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ میلبورن میں جاری ایونٹ کے تیسرے راو¿نڈ میں سابق چیمپین جسٹن ہینن کا مقابلہ تھا روس کی سویٹلانا کزنیٹسوا سے، روسی کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ چار اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی، عالمی نمبر ایک کیرولائن ووزنیاکی، بیلاروس کی وکٹوریہ ایزارینکا، چین کی لی نا اور اٹلی کی فرانسیسکا شیوون تیسرے راو¿نڈ میں کامیابی کے بعد چوتھے راو¿نڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب مردوں کے مقابلوں میں امریکہ کے اینڈی راڈک نے ہالینڈ کے روبن ہاس کو دو چھ، سات چھ، چھ دو اور چھ دو سے شکست دے کر چوتھے راو¿نڈ میں جگہ بنالی، تھرڈ سیڈ نووک ڈجکووچ ہم وطن وکٹر ٹروئکی کے ریٹائر ہونے کے بعد ایونٹ چوتھے راو¿نڈ میں پہنچ گئے۔ دریں اثناء راجر فیڈرر، وارڈسکو، راڈک، ڈجکوچ چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز میچ میں زخمی ہونے کے باعث آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی جبکہ ما ریہ شراپووا چوتھے را¶نڈ میں پہنچ گئےں۔