مسلم لیگ قاف کےصدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی منی پاکستان ہے ، شہر میں امن قائم نہ ہوا تو پورے ملک کی سیاست دھری کی دھری رہ جائے گی۔

Jan 22, 2011 | 16:56

سفیر یاؤ جنگ
مسلم لیگ قاف کی قیادت نے مردان ہاؤس کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہی سید اور دیگرعہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کراچی کے حالات خراب ہوگئے تو سیاست پیچھے رہ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسئلے کو حل کرنا اولین ترجیح ہے اس کے بغیر بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔ اس موقع پرمشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم شہر میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کراچی آئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات سے ہم آہنگی پیدا ہوگی جس سے جمہوریت مستحکم ہوگی۔ مسلم لیگ قاف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت آپریشن اور سازش کا لفظ استعمال کرکے اپنی نالائقی چھپارہی ہے۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ حکومت کو دیئے گئے پانچ نکاتی ایجنڈے میں غیرملکی بینکوں میں موجود عوام کے چالیس ارب روپے واپس لانے کا کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رقم کی واپسی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ مشاہد حسین سید نے بتایا کہ آئندہ ماہ سوئس بینکوں میں موجود رقوم کی فہرستیں بھی سامنے آجائیں گی۔
مزیدخبریں