استنبول میں ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی تنازع پر ہونے والا دو روزہ اجلاس نتیجہ خیزثابت نہ ہوسکا۔

ترکی کے شہراستنبول میں ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی تنازعہ پر دو روزہ اجلاس کے آخری روز بھی فریقین کے موقف میں کوئی لچک پیدا نہ ہوسکی، امریکا، برطانیہ، چین، روس، فرانس اورجرمنی کے نمائندے یورپی یونین کے امور خارجہ کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کی قیادت میں اس اجلاس میں شریک ہوئے۔ ایرانی وفد کی سربراہی ایٹمی مذاکرات کار سعید جلیلی نے کی۔ مغربی سفارت کاروں کے مطابق پہلے روز بات چیت ناکام ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی لیکن کیتھرین ایشٹن نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے ایرانی وفد کو مذاکرات کی میز پر موجود رہنے پر آمادہ کرلیا؛۔ایرانی وفد کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی تاہم سعید جلیلی کے ایک قریبی ساتھی نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں یورنییم افزودگی کی سرگرمیاں روکنے یا معطل کرنے کے نکتے پر بات چیت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن