بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل پی کے راتھ کو اراضی سکینڈل کیس میں مجرم قرار دے دیا اوران کے خلاف تین الزامات ثابت ہوئے ہیں ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں جنرل راتھ کی دو سال کی سروس اور پندرہ سال کی پنشن ضبط کرنے کا حکم دیا ۔ جنرل راتھ کا کورٹ مارشل بھی ہوگا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلی مرتبہ کسی حاضر سروس فوجی افسر کے کورٹ مارشل کا حکم دیا گیا ہے۔