لاڑکانہ ميں جڑے ہوئے جسم کے ساتھ پيدا ہونے والی دو بچیاں قومی ادارہ برائے امراض اطفال کراچی میں انتقال کرگئيں

دونوں بہنوں کوگذشتہ روزکراچی کے قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کيا گيا تھا تاہم آج صبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں .لاڑکانہ کے شيخ زيد ہسپتال ميں جڑے ہوئے جسم کے ساتھ پيدا ہونيوالی دونوں بچيوں کو وزیرصحت سندھ نے علاج کے لئے کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کيے تھے.دونوں بچيوں کے جسم آپس ميں جڑے ہوئے تھے جبکہ دل ايک ہی تھا.

ای پیپر دی نیشن