امریکہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران پر دباؤ جاری رکھے گا۔ امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا

اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران پر سخت پابندیاں برقراررکھےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی دھمکیوں کے پیش نظر امریکہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی کے باوجود گیارہ طیارہ بردار جہازوں کو الرٹ رکھے گا۔ لیون پینیٹا نے کہا کہ امریکہ ایران پر دباؤ قائم رکھنے کے لئے آبنائے ہرمز میں اپنی فوجی طاقت کو بھی برقرار رکھے گا۔ واضح رہے کہ ایران کی طرف سے یورپی پابندیوں کی صورت میں آبنائے ہرمز کو بند کردینے کی دھمکی کے بعد امریکی بحریہ نے علاقے میں اپنی قوت کو مزید بڑھادیاہے۔

ای پیپر دی نیشن