لاہورمیں ناقص ادویات سے ہلاکتوں کے ذمہ داربطوروزیرصحت شہبازشریف خود ہیں۔ چوہدری پرویز الہیٰ

اپنےایک بیان میں ناقص ادویات سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہاکہ پنجاب کے حکمرانوں کی غفلت اورنااہلی کے باعث ڈینگی سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد اب ناقص ادویات سے درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ سینکڑوں مریض ہسپتالوں میں پڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے نقصان کے ذمہ داربطوروزیرصحت شہبازشریف خود ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...