دمشق، پیرس (نیوز ایجنسیاں) فرانس کے وزیر اعظم نے کہا ہے شام کی صورتحال خوفناک ہو چکی، بشار الاسد کی رخصتی ضروری ہے۔ شامی حزب اختلاف کے رہنماﺅں اور حامی ممالک کے نمائندے کے 28جنوری کے اجلاس میں میزبانی کریں گے۔ بشار الاسد کیخلاف احتجاجی تحریک میں روزانہ 100سے زائد افراد مارے جا رہے ہیں۔ ادھر شام میں اپوزیشن رہنماﺅں نے عبوری حکومت کی تشکیل ملتوی کر دی۔ شامی صدر بشا الااسد کی والدہ مخلو نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی۔ این این آئی کے مطابق فرانسیسی روزنامے لے موندنے مغربی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کہا کہ شام کی فورسز نے گزشتہ ماہ حمص میں غیر مہلک کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے۔ یہ ہتھیار 23دسمبر کو فائر کیئے گئے چار راکٹوں میں استعمال کئے گئے۔ لے موند کے مطابق مغربی ملکوں نے اس امید پر یہ واقعہ نظر انداز کر دیا تھا کہ یہ دہرایا نہیں جائیگا۔ اس اخبار نے فرنسیسی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا کہ معاملے کی تفتیش کی گئی تھی تاہم کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔
شام میں صورتحال خوفناک ہو گئی‘ بشار الاسد کی رخصتی ضروری ہے: فرانس‘ اپوزیشن نے عبوری حکومت کی تشکیل ملتوی کر دی
Jan 22, 2013