بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ بلاجواز ہے: مولانا فضل الرحمن

 مانسہرہ (ثناءنیوز ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الر حمن نے کہا ہے بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ بلاجواز ہے‘ بدامنی سندھ اور خیبر پی کے میں بھی ہے‘ صدر زرداری کو ہٹا کر پانچ سال کے لئے پیپلزپارٹی کا نیا صدر نہیں بنایا جاسکتا‘ صدر سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں نے پیپلزپارٹی سے مک مکا کر رکھا ہے‘ جے یوآئی (ف) اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرکے ان کا گناہ اپنے سر نہیں لے سکتی‘ ہم ایم ایم اے کی بحالی چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں جمعیت علماءاسلام ضلع مانسہرہ کے نائب امیر قاری محمد ارشدکی تعزیت کے بعد میرا مظفرمیں جمعیت علماءاسلام ضلع ہری پورکے امیر پیر عالم زیب شاہ کی رہائش گاہ پر کیا۔ انہوں نے کہا جے یو آئی (ف) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے حق میں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...