سکھر (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام سے دور کیا جا سکتا ہے تو یہ اسکی بھول ہے پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں اور عوام کی جماعت ہے، ملک میں جمہوریت قائم ہے تو پیپلز پارٹی کی بدولت ہے۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا نہ ہو اس نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے اور آج بھی اس کے منتخب نمائندے ملک کے کونے کونے میں عوام کے درمیان موجودرہ کر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔
ملک میں جمہوریت صرف پیپلز پارٹی کی بدولت ہے: خورشید شاہ
Jan 22, 2013