جسٹس (ر) جاوید اقبال کو کامران تحقیقاتی کمشن سے الگ ہو جانا چاہئے : شیخ رشید

Jan 22, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو کامران فیصل قتل کی تحقیقات کے عدالتی کمیشن سے دستبردار ہو جانا چاہئے ورنہ انکے حصے میں بدنامی کے سوا کچھ نہیں آئے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے بنیادیں کھود ڈالیں ردعمل ضرور ہوگا، امیدواروں کی الیکشن سے قبل صحیح جانچ پڑتال ہوئی تو بڑے بڑے آﺅٹ ہو جائیں گے۔ ٹی وی انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو کامران فیصل کیس سے دستبردار ہونے کے لئے بالواسطہ پیغام بھیجا ہے انہیں اس کیس سے دستبردار ہو جانا چاہئے۔ طاہرالقادری کا مارچ کامیاب رہا، الیکشن میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہئے۔

مزیدخبریں