پاکستان ریلوے کا مارکیٹنگ کا شعبہ مزید فعال بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریلوے نے معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے مارکیٹنگ کے شعبہ کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور مارکیٹنگ کا شعبہ غیرپیداواری اثاثوں کو منافع بخش بنانے کیلئے اقدامات کرے گا۔ ریلوے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ اس سلسلہ میں وزارت ریلوے نے ڈائریکٹوریٹ آف مارکیٹنگ کا شعبہ قائم کیا ہے جس کا مقصد ایسے منافع بخش منصوبوں پر کام کرنا ہے جن کے ذریعے ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنایا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...