لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے میں مالی بحران کے باعث پی ایس او کو ڈیزل کی مد میں واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا سکی اور گزشتہ روز 3 کروڑ روپے کا چیک ڈس آنر ہو گیا اور پی ایس او نے ڈیزل کی فراہمی دوبارہ روک دی ہے جس کے باعث ریلوے افسروں میں پریشانی کی لہر دوڑ اٹھی ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ریلوے نے پی ایس او کو ایک ارب روپے سے زائد رقم ادا کرنی ہے تاہم ریلوے نے اس رقم میں سے تین کروڑ روپے کا چیک پی ایس او کو دیا جو گزشتہ روز بونس ہو گیا جس پر پی ایس او انتظامیہ نے ریلوے کو ڈیزل فراہم کرنے سے انکار کر دیا اور شرط عائد کی ہے کہ جب یہ چیک کیش ہوگا تو پھر ڈیزل فراہم کیا جائے گا آج بھی ڈیزل کی فراہمی نہ ہونے پر کل سے ٹرین سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔