کینو کی بہتر پیداوار کیلئے باغبانوں کو موثر آگاہی فراہم کر رہے ہیں: محکمہ زراعت پنجاب

لاہور (پ ر) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینو سے بہتر اور اچھی خاصیت کا پھل حاصل کرنے کے لئے باغبان حضرات کو موثر آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق مرکز کی سطح پر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا کے ماہرین کی طرف سے ترشاوہ پھلوں کی پیداوار کے تمام اہم پہلوو¿ں مثلاً بیماریوں وکیڑوں کے حملہ بشمول فائٹھو فتھورا، فٹ راٹ، سٹرس سکیب، سٹرس کینکر، ترشاوہ پھلوں کا اچانک سوکا، سٹرس تھرپس، سٹرس سلیکز، سٹرس لیف مائزو کے بارے میں باغبانوں کی تربیت کا عمل مسلسل جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن