اسلام آباد (آن لائن) ملک میںگیس کی قلت کے سبب ماہ دسمبر کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی طلب میں 14 فیصد سے زائداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایک حالیہ ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قلت اور سی این جی کٹس کی تنصیب پر پابندی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی طلب میں اضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 1.25 ارب ڈالر کا اضافی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑا۔ پاور سیکٹر کی پیداوار فرنس آئل پر منتقل کئے جانے کے سبب فرنس آئل کی طلب میں21 فیصد اضافہ ہوا۔ دریں اثناءحکومت کو درآمد پر ریونیو کی مد میں 56 ارب روپے اضافی حاصل ہوئے۔