روم (نیٹ نیوز) میئر میٹروپولیٹن روم گیوونی آلیماننو نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کو خواتین میں تعلیم عام کرنے کی وجہ سے اعزازی شہریت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شہریت دینے کا فیلصہ اٹلی میٹرو پولیٹن کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملالہ کے جذبے کو سراہتے ہیں، انہوں نے ملالہ کو امن کا نوبل انعام دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ اس سے قبل اٹلی حکومت نے ملالہ کو امن اور انسانیت ایکشن ایوارڈ بھی دیا تھا۔ پچھلے ماہ ملالہ کو روم کی اعزازی شہریت بھی دی گئی تھی۔