آٹھویں صدی کے دوران انتہائی طاقتور تابکار شعاعوں کی بارش دو بلیک ہولز کے درمیان تصادم کا نتیجہ تھی: تحقیق

Jan 22, 2013


پیرس (اے پی پی) آٹھویں صدی کے دوران زمین پر انتہائی طاقتور تابکار شعاعوں گاما ریز کی بارش دو بلیک ہولز کے درمیان تصادم کا نتیجہ تھی۔ یہ بات امریکہ میں کی گئی تحقیق کے دوران سامنے آئی۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے ماہر نے 8ویں صدی عیسوی کے چیڑھ کے درختوں کی باقیات کی کاربن ڈیٹنگ کے دوران ان میں کاربن کا کاربن 14 نامی ہم جاء(آئسو ٹوپ) دریافت کیا جو ثبوت ہے ہماری زمین کو 774ءیا 775 میں خلاءسے آنے والی انتہائی طاقتور شعاعوںکا سامنا کرنا پڑا۔
 تاہم ماہرین ان شعاعوں کے منبع کے بارے مےں جاننے سے قاصر تھے۔
تابکار شعاعیں

مزیدخبریں