لاہور میں ٹاﺅنز، کالجز اور سکولز کی سطح پر سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جائیگا: ڈی سی او

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت لاہور شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔لاہور میں ٹاﺅنز، کالجز اور سکولز کی سطح پر سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام لوگ بالکل فری رجسٹر کروا سکتے ہیں اور لاہور سپورٹس گالا میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نادر ہال میں لاہور سپورٹس گالا کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، محسن رشید کنوینر برائے وزیراعلیٰ برائے ریسلنگ، ای ڈی او ایجوکیشن ، ای ڈی او فنانس ، ڈسٹرکٹ آفےسر سپورٹس اور ضلعی حکومت لاہور کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لاہور نے کہا کہ لاہور سپورٹس گالا کا مقصد شہریوں کو تفرےح اور نوجوان نسل کو اپنی صلاحےتوں کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...