لا ہور(پ ر) ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ نے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی نیندیں اڑا دیں‘ لانگ مارچ کے بعد سر جوڑ کر بیٹھنے والی اپوزیشن جماعتوں کو مہنگائی‘ بیروزگاری‘ بدامنی اور لوڈشیڈنگ جیسے عوامی مسائل کے حل کےلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی توفیق کیوں نصیب نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی‘ سیاسی‘ سماجی اور مذہبی رہنما¶ں قاری محمد اقبال انجم‘ حاجی عبدالشکور مغل‘ محمد طفیل عمران‘ عبدالکریم ڈھینسہ اور ظہور احمد ڈوگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری علمائے کرام اور مشائخ عظام کا اجلاس بلا کر انہیں اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کامیاب اور تاریخی لانگ مارچ پر ڈاکٹر طاہرالقادری‘ ترجمان تحریک منہاج القرآن قاضی فیض احمد سمیت دیگر رہنما¶ں اور لانگ مارچ کے شرکاءکو مبارکباد دی ہے۔
”لانگ مارچ نے حکمرانوں‘ سیاستدانوں کی نیندیں اڑادیں“
Jan 22, 2013