لاہور(لیڈی رپورٹر) ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین سے ق لیگ لاہور شعبہ خواتین ونگ کی صدر آمنہ الفت کی قیادت میں ایک وفد نے آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری سے کامیاب مذاکرات کر کے انہیں پرامن طریقے سے اسلام آباد سے واپس بھجوانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے فہم و فراست، دور اندیشی اور بروقت فیصلہ کر کے ملک کو ایک بہت بڑی تباہی اور انارکی سے بچا لیا اس کا تمام سہرا چودھری شجاعت حسین کے سر ہے۔ آمنہ الفت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے اور جب بھی پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہوئے ق لیگ کی قیادت ہمیشہ سب سے پہلے عملی طور پر میدان میں اتری ۔
”چودھری شجاعت کی فہم و فراست اور دور اندیشی نے ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا“
Jan 22, 2013