جیکب آباد: میلاد النبی کا کیمپ نذرآتش، واقعہ کیخلاف شہر میں ہڑتال، دھرنا

Jan 22, 2013

جیکب آباد (نوائے وقت نیوز) جیکب آباد میں اتحاد اہلسنت کی جانب سے عید میلادالنبی کے سلسلے میں قائم کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔ واقعہ کے خلاف شہر میں ہڑتال کی گئی۔ نامعلوم افراد قائد اعظم روڈ پر عید میلادلنبی کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد اتحاد اہلسنت کی اپیل پر ہڑتال کردی گئی۔ ڈی سی او چوک پر دھرنا دیاگیا۔ ادھر زبردستی دکانیں بند کرانے پر پولیس نے 4پارٹی کارکنان کو گرفتار کرلیا جبکہ اتحاداہلسنت کے احتجاج کی کوریج کے دوران پولیس نے میڈیا نمائندوں پرلاٹھی چارج کیا جس سے مقامی اخبارکاصحافی بیہوش ہوگیا۔واقعہ کے بعد صحافیوں نے ڈی سی چوک پرپولیس گردی کے خلاف احتجاج کیا۔

مزیدخبریں