لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 32 ویں قومی جونیئر انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ کے ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ رانا مجاہد چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری جبکہ ایم فاروق خان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور انجم سعید کو اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ چیمپئن شپ 29 جنوری سے 7 فروری تک فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم میں ہوگی۔ پی ایچ ایف کی جانب سے طارق شیخ، محمد شاہد اور جاوید اقبال کو ٹورنامنٹ آفیسر مقرر کیا گیا۔ شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 28 جنوری کو ہوگی۔
قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلان
Jan 22, 2013