کنڑ ی ریس کے فاتح سا ئیکلسیٹس میں انعامات کی تقسیم

Jan 22, 2013


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سپورٹس فیسٹول میں کراس کنڑی ریس کے فاتح سایئکلیٹس کو انعامات دینے کی تقریب نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور چیف آرگنائزر سپورٹس پنجاب رانا مشہود احمد خان تھے۔ مردوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طارق انور اور خواتین مقابلوں میں اول آنے والی فضہ ریاض کو ریسنگ سائیکل انعام دیئے گئے۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس عثمان انور بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ 16 نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کے لئے گینیز ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی ۔ جس کے دوران گینیز کی ٹیم یوتھ فیسٹول کو دنیا کا سب سے بڑا فیسٹول ہونے کا اعلان بھی کرے گی۔ پنجاب حکومت نے دیگر شعبوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان بھی آباد کر دیئے ہیں ا¿نہوں نے کہا کہ پنجاب کے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ خادم اعلی میاں شہباز شریف آئندہ چند روز میں ڈیسوٹرف کے افتتاح کا اعلان کریں گے اور امید ہے کہ جلد ہی تربیتی کیمپ کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آغاز ہو گا ۔انھوں نے کہا کہ جو سائیکل دیے گئے اس کاوعدہ ہم نے کیا تھا جسے پورا کردیاگیا ،پنجاب یوتھ فیسٹول اور انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹول میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو جن انعامات کا وعدہ کیا گیا تھا وہ فیسٹول کی اختتامی تقریب کے دوران دے دیئے جائیں گے اور ہم تمام وعدے ایفا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فروری 27 سے مارچ10 دوہزار بارہ میں ہونے والے سپورٹس فیسٹیول کے دوران کھیلوں کے 80 مقابلے ہوئے اس فیسٹول میں12لاکھ افراد کی ریکارڈ شرکت ہوئی ان مقابلوں میں پاکستان بھر سے 150 سائیکلٹس نے شرکت کی ان میں 45 خواتین بھی شامل تھیں۔

مزیدخبریں