پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میںویسٹ انڈیزکا دورہ کریگی


کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں شیڈول کے تحت ہی ویسٹ انڈیزکا دورہ کریگی۔ پی سی بی آفیشل کے مطابق کیریبیئن بورڈ سے معاملات طے پا گئے، ٹور کو منسوخ نہیں کیا جائیگا، اگست میں بھارت کو جوابی سیریز پر راضی کرنے کی کوشش کرینگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم جولائی میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت ہی ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں پر دو ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20میچ کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل میزبان بورڈ نے جولائی کے شروع میں سری لنکا اور بھارت کیساتھ ٹرائنگولر سیریز کھیلنے کی وجہ سے پی سی بی سے سیریز چند ہفتے تاخیر سے شروع کرنے کو کہا تھا، دورے کو دو حصوں میں تقسیم کی تجویز بھی زیر غور تھی۔ پاکستانی بورڈکے ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کا جولائی 2013کا مکمل سیریز کیلئے دورہ کریگا، اس حوالے سے جو مسئلہ تھا وہ حل ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن