کرکٹ کھیلنے والے ملک پاکستا ن میں عالمی مقابلے شروع کرائیں : مصباح الحق


جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے پیار کرنے والا بڑا ملک اور کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو پاکستان میں بین الاقوامی مقابلے دوبارہ شروع کرنے کیلئے سوچنا چاہئے¾ ہوم سیریز نہ ملنے اور کم ٹیسٹ میچز کے باعث اچھی کارکردگی کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ جوہانسبرگ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میںٹورنامنٹ کے دوران سکیورٹی کے کوئی خدشات نہیں تھے۔ پاکستانی تماشائیوں کو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ انجوائے کرنے کے موقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کافی عرصے سے ہوم سیریز نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ کم ٹیسٹ میچز کسی بھی ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں، ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کی وجہ سے آپ کو مزید سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...