اوگرا کے مطابق وزارت پٹرولیم نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ پینسٹھ پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ایک سوتین روپےسات پیسے فی لٹرہوگی۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بانوے پیسےفی لٹرکمی کے ساتھ ایک سونوروپےاکیس پیسےجبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک پیسہ کمی کے ساتھ چورانوے روپے تینتیس پیسے ہوگی۔اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ نو پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد نئی قیمت ننانوے روپے نوے پیسے ہو گی
وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اورپینسٹھ پیسے اضافہ, جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک پیسے کی حیرت انگیز کمی۔
Jan 22, 2013 | 10:08