سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق تمام سی این جی اسٹیشنزکواڑھتالیس گھنٹوں تک گیس کی فراہمی بند رہے گی جبکہ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی مزید چوبیس گھنٹے کے لیے منقطع کردی جائے گی،واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے سی این جی اسٹیشنز کے لیے لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے گھریلوصارفین کوبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔