ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کاسلسلہ تو تھم گیا لیکن سردی کی شدت کم نہ ہوسکی۔ سب سے زیادہ سردی استورمیں منفی 16ڈگری ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے تمام بالائی علاقوں میں چند روز سے برفباری کا سلسلہ تھما ہوا ہے تاہم موسم صاف ہونے کے باوجود سردی میں کوئی کمی نہیں آرہی۔ سردی کے باعث ہرچیزمنجمد ہوگئی ہے جس سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں۔ بیشترسڑکوں سے برف نہیں ہٹائی جاسکی ہے جس کی وجہ سے زمینی راستے بند ہیں، اشیاء خوردونوش کی ترسیل اور لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھرمالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں اور بلوچستان میں سردی کی لہر مزید دو دن برقرار رہے گی۔  ملک میں سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں درجہ حوارت منفی سولہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ سکردومنفی چودہ، گلگت منفی چھ، کوئٹہ منفی چار، مری منفی تین، اسلام آباد صفر، لاہور اور پشاور ایک، کراچی نو، مظفرآباد دو، فیصل آباد دو، ملتان چار اور حیدرآباد میں ایک  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن