بلوچستان ہائیکورٹ نے اکبربگٹی کیس کے نامزد ملزمان آفتاب شیرپاؤ، جام محمد یوسف اورشعیب نوشیروانی کی عبوری ضمانت منسوخ کردیں.

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جمال مندوخیل نے اکبربگٹی قتل کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی کی درخواستیں مسترد کردیں اورتینوں ملزمان کوانسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے تینوں ملزمان کے وکلا کو حکم دیا کہ وہ آئندہ سماعت کوذاتی طورپرعدالت میں پیش ہوں۔ مقدمے کی مزید سماعت سات فروری کوہوگی۔

ای پیپر دی نیشن