علم، دولت اور اعتباریہ تینوں دوست تھے اور تینوں میں پیار بھی بہت تھا۔ایک دفعہ ایسا وقت آیا کہ تینوں کو جُدا ہونا پڑا۔ تینوں نے ایک دوسرے سے سوال کیا کہ وہ دوبارہ کہاں ملیں گے۔ علم بولا: میں مدرسے، مسجد اور سکولوں کالجوں اور یونیوسٹیوں میں ملوں گا۔ دولت بولی، میں فیکٹریوں، کارخانوں،نوابوں، محل اور امیرزادوں کے پاس ملوں گی،لیکن اعتبار خاموش رہا دونوں نے وجہ پوچھی تو اعتبار نے ٹھنڈی آہ بھر کر کہا کہ افسوس میں ایک بار چلا گیا تو واپس نہیں آئوں گا۔
(علی رضا، قیوم، اگووال)
تین دوستوں کی کہانی
Jan 22, 2014