سری لنکا کی ٹیم لنچ سے قبل آئوٹ ہوئی تو پاکستان کو باقی وقت اور 59 اوور میں جیت کیلئے 302 رنز بنانا تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا ہدف ناممکن سمجھاجاتا ہے پاکستانی بلے بازوں نے اس ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ یقینا یہ لنکا ڈھانے کے مترادف ہے جس سے پاکستان ٹیسٹ سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ پاکستانی آج ہر طرف سے بُرے حالات میں گھرے ہیں ان کیلئے ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی جس پر ملک میں جشن کا سماں تھا۔ قوم امید کرتی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی یکجان ہوکر کھیلے گی۔