رشتہ داروں کی اچانک موت پر اپنے دل کا معائنہ کرائیں: برطانوی تحقیق

رشتہ داروں کی اچانک موت پر اپنے دل کا معائنہ کرائیں: برطانوی تحقیق

Jan 22, 2014

لندن (بی بی سی اردو ڈاٹ کام / نیٹ نیوز) ماہرین کا کہنا ہے جن افراد کے قریبی رشتہ داروں کی اچانک موت واقع ہو جاتی ہے ان میں دل کی بیماری کی پوشیدہ علامات کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔ رشتے داروں کی اچانک موت پر انکو اپنے دل کا معائنہ کرانا چاہئے۔  ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ میں ہر روز جن 12 جوان افراد کی اچانک موت واقع ہو جاتی ہے ان میں زیادہ تر کو دل کی موروثی بیماری لاحق ہوتی ہے۔ برٹش ہارٹ فاو¿نڈیشن کا کہنا ہے خون کے ایک سادہ سے ٹیسٹ سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کیا ان کے قریبی رشتہ داروں کو بھی اسی قسم کے مسائل درپیش ہیں۔ فاﺅنڈیشن کا کہنا ہے رشتے داروں کی اچانک موت پر اپنے دل کا معائنہ کرانا چاہئے۔
دل/ معائنہ

مزیدخبریں