لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تقرری کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔ زیرغور ناموں میں سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے آئندہ ہفتے منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔ زیرغور ناموں میں فیصل زمان، عامر الرحمن، سکندر ذوالقرنین انوار الحق، شہباز رضوی، شاہد جمیل، ڈاکٹر امجد بخاری اور شہرام سرور چودھری کے نام شامل ہیں۔