لاہور (آئی این پی) سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے طالبان کے خلاف آپریشن کیلئے دبائو بڑھانے والے نوازشریف حکومت کو گرانا اور پاکستان میں مصر شام کی صورتحال کو دہرانا چاہتے ہیں‘ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بجائے مذاکرات کا آپشن ہی ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہا فوج کے پاس دہشت گردی کو کچلنے کی بھرپور صلاحیت ہے لیکن یہ پہلے بتانا ہوگا کہ آپریشن کے بعد کی صورتحال کو کیا سول حکومت کنٹرول کرسکے گی‘ دشمن فضل اللہ کی پشت پر ہے جو انہیں اسلحہ بھی دے رہے ہیں ۔ افغانستان میں بیٹھے فضل اللہ کی پشت پر افغان حکومت ہے۔