اسلام آباد(آن لائن) راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے قریب خودکش حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے۔ شہداء فائونڈیشن کے رہنمائوں نے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ خودکش حملے کے بعد تحریک طالبان کی طرف سے حملے کو لال مسجد آپریشن کا بدلہ قرار دینے پر شہداء فائونڈیشن نے کہا ہے یہ بات ظاہر ہو گئی ہے کہ پرویز مشرف کے حکم پر ہونے والے لال مسجد آپریشن کو تقریباََ سات سال گزرنے کے باوجود بھی لال مسجد آپریشن کی آگ ابھی تک نہیں بجھی۔طالبان فوجیوں کو نشانہ نہ بنائیں۔
شہداء فائونڈیشن کا راولپنڈی خودکش حملے پر اظہار افسوس، طالبان سے فوجیوں کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل
Jan 22, 2014