مراکشی وزیرکا خزانے سے چار ہزار ڈالرزکی چاکلیٹس خریدنے کا انکشاف، انکوائری شروع

مراکشی وزیرکا خزانے سے چار ہزار ڈالرزکی چاکلیٹس خریدنے کا انکشاف، انکوائری شروع

Jan 22, 2014

رباط (نیوز ایجنسیاں) مراکشی میڈیا نے ایک وفاقی وزیر کے قومی خزانے سے چار ہزار ڈالر مالیت کی چاکلیٹس خریدنے کا انکشاف کیا ہے۔ سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعظم بن کیران نے وزیر موصوف کے سکینڈل کی تحقیقات شروع کر دیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق مرکزی حکومت میں شامل دائیں بازوکی اتحادی جماعت پیپلز موومنٹ کے ایک وزیر عبدالعظیم کرپشن سکینڈل کے منظرعام پر آنے کے باوجود اپنے عہدے پر فائز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بن کیران کی حکومت میں کرپشن کا یہ پہلا بڑا سکینڈل ہے جو منظرعام پر آیا ہے۔ تاہم ایک حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عبدالعظیم الکروج کے کرپشن سکینڈل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزیدخبریں