بھارت سے تجارت زرعی معیشت کی موت کا پروانہ ہے: کسان بورڈ

لاہور(نیوزرپورٹر)کسان بو رڈ کے صدر سردار ظفر حسین  نے کہا کہ کرشنگ سیزن میںشو گر ملوں کی طر ف سے گنے کے کا شت کاروں  پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شو گر ملو ں کی طر ف سے جا ری کر دہ سی پی آر 15تا 20 فیصد کم قیمت پر مڈل مین اور شو گر ملو ں کے ملا زمین کے ہا تھو ں بیچنے پر مجبور ہیں ، بیل گا ڑی کے ذریعے گنا لا نے والا چھو ٹا کا شت کا ر بھی معمو لی سے رقم کے لئے کئی کئی دن تک شو گر ملو ں کے چکر لگا نے پر مجبو ر ہے کو ئی پر سان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف وفاقی کا بینہ نے دشمن ملک بھارت سے تجارت کی اجازت دیکر زرعی معیشت کے موت کے پروانے پر دستخط کر دیئے۔

ای پیپر دی نیشن