لاہور(کامرس رپورٹر)آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیئرمین اینٹی سمگلنگ کمیٹی لاہور چیمبر ناصر حمیدخاں نے ایف بی آر کی ہدایات پر سیلز ٹیکس رجسٹرڈ صنعتی و کاروباری یونٹس سے بجلی و گیس بلوں پر 5فیصد اضافہ سیلز ٹیکس کی وصولی کے انکشاف کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتکار پہلے ہی بجلی بلوں پرمختلف قسم کے ٹیکس ادا کر رہے ہیں حکومت صنعتی اشیاء پر 17فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے اس لیے بجلی وگیس بلوں پر5فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی صنعتکاروں پر ظلم ہے۔