لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، گوجرانوالہ میں 5سالہ بچی نالے میں گرکر جاں بحق

لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، گوجرانوالہ میں 5سالہ بچی نالے میں گرکر جاں بحق

لاہور+ گوجرانوالہ (نیوز ایجنسیاں+ نمائندہ خصوصی) لاہور، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں گذشتہ روز بارش ہوئی جس کے باعث سردی بڑھ گئی۔ گوجرانوالہ میں بارش کے بعد پاﺅں پھسلنے سے 5سالہ بچی نالے میں گرکر جاں بحق ہو گئی۔ لاہور میں گذشتہ روز بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جبکہ کئی مقامات پر بارش کے باعث ٹریفک جام بھی رہا۔ ادھر راولپنڈی کا رہائشی آفتاب اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ اپنی سالی کے گھر گوجرانوالہ آیا ہوا تھا، محنت کش کی پانچ سالہ بیٹی آمنہ محلے کے دیگر بچوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی کہ پاﺅں پھسلنے سے قریبی گندے نالے میں گر گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے گندے نالے سے بچی کی تلاش شروع کر دی تاہم دو گھنٹے کی تلاش کے بعد بارش تیز ہو جانے کے باعث بچی کی نعش کی تلاش کا کام روک دیا گیا،آخری اطلاع کے مطابق بچی کی نعش نہیں مل سکی جبکہ بچی کی ماں غم سے نڈھال ہو گئی۔ کراچی سے خصوصی رپورٹر کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش، بوندا باندی سے موسم سرد ہو گیا۔ طارق روڈ، پی آئی بی، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں منگل کی رات بوندا باندی ہوئی جس سے سڑکوں پر پھسلن کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ علاوہ ازیںمحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پی کے اور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کو ئٹہ، مکران اور قلات ڈویژن سمیت کشمیر ، گلگت بلتستان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو اوراستورمیں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔
بارش/ بچی جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...