لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں ملوث ملزم اکرم وڑائچ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی جس پر ایف آئی اے حکام نے اسے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ درخواست گزار اکرم وڑائچ پر الزام تھا کہ انہوں نے ضمانت کے طور پرجمع کروائے گئے سوا چار چار کروڑ روپے کے چار چیک جمع کروائے تھے لیکن وہ کیش نہ ہوئے جس پر ہر چیک کے باﺅنس ہونے پر انکے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ اکرم وڑائچ نے سابق وزیر مملکت حبیب اللہ وڑائچ کے بیٹے محسن وڑائچ کی ضمانت دی تھی اور اس ضمن میں سوا چار چار کروڑ کے چیک بھی جمع کروائے گئے تھے مگر اس دوران مبینہ طور پر محسن وڑائچ بیرون ملک فرار ہوگیا جس پر ایف آئی اے حکام نے جب مقررہ تاریخوں پر یہ چیک کیش کروانے کی کوشش کی تو یہ مختلف تاریخوں میں باﺅنس ہوگئے جس پر ہر چیک کے باﺅنس ہونے پر حکام کی طرف سے اکرم وڑائچ کے خلاف 4 مقدمات درج کروائے گئے تھے۔
گرفتار کر لیا