اسلام آباد (آن لائن)وفاقی کابینہ میں جلد ردوبدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کو بین الصوبائی رابطہ جبکہ ریاض حسین پیر زادہ کو نیشنل ہیلتھ سروسز کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے ۔ وزیر اعظم جلد ہی وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد وزراءکی وزارتوں کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں کئی روز سے کچھ وزارتیں خالی ہیں جبکہ کئی وزارتوں کے اضافی چارج دیئے گئے ہیں جن میں سے قانون و انصاف کا اضافی چارج وزیراطلاعات پرویز رشید اوروزارت دفاع کا چارج خواجہ آصف کو دیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق خالی وزارتوں اور جن وزراءکو اضافی چارج دیئے گئے ہیں ان پر وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف وزراءکی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور عنقریب ہی وہ وفاقی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلی کے حوالے سے اعلان کریں گے۔ علاوہ ازیں جن وزراءنے گزشتہ ہفتے حلف اٹھایا تھا ان کو بھی نئے قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ ردوبدل