لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تقریبات جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں دو روزہ سیرت النبی کانفرنس کے پہلے روزآج بروز بدھ ساڑھے دس بجے صبح منعقدہ افتتاحی نشست کے مہمانان خاص وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس میاں محبوب احمد اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف پیر سید محمد کبیر علی شاہ ہوں گے۔ مقررین میں بیگم بشریٰ رحمن، مفتی محمد رمضان سیالوی اور مولانا محمد حسین آزاد الازہری شامل ہیں۔ سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔ کل سیرت النبی کانفرنس کے مہمان خاص پیر صاحبزادہ میاں وحید احمد شرقپوری سجادہ نشین شرقپور شریف ہونگے جبکہ مقررین میں جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، قیوم نظامی، مولانا عبدالخبیر آزاد اور پروفیسر ڈاکٹر پروین خان شامل ہیں۔
سیرت النبی کانفرنس