مہر تارڑ کا تعلق حافظ آباد کے معروف خاندان سے ہے، والد ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر سابق ایم این اے کی بھتیجی ہیں

مہر تارڑ کا تعلق حافظ آباد کے معروف خاندان سے ہے، والد ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر سابق ایم این اے کی بھتیجی ہیں

Jan 22, 2014

لاہور/حافظ آباد(آئی این پی) بھارتی وزیر ششی تھرور سکینڈل سے شہرت پانے والی پاکستانی صحافی مہر تارڑ کا تعلق حافظ آباد کے معروف خاندان سے ہے، مہر تارڑ کے والد خالد بشیر تارڑ ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر ہیںاور اب لاہور میں مقیم ہیں۔ مہر تارڑ کی دو بہنیں اور دو بھائی ہیں، مہر تارڑ کے بعض قریبی رشتہ دار اس وقت اعلیٰ سرکاری عہدوں پر بھی فائز ہیں۔ مہر تارڑ سابق ایم این اے بریگیڈئیر افتخار بشیر تارڑ کی بھتیجی ہیں۔ مہر تارڑ کے سابق خاوند موسیٰ بحرین میں کاروبارکرتے ہیں ۔ ملک بھر کی طرح حافظ آباد اور انکے آبائی گاﺅں ونیکے تارڑ میں بھی یہ سکینڈل زبان زد عام ہے۔ اہل علاقہ اور اُنکے قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہر تارڑ ایک اچھی کالم نگار ہے اور مختلف ایشوز پر اچھے تجزیئے کرتی ہےں۔
مہر تارڑ

مزیدخبریں