پاک ایران گیس منصوبہ مالی مسائل کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے: وزارت خارجہ

Jan 22, 2014

کراچی(این این آئی) وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مالی مسائل کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سست روی کا شکار ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مالی مسائل کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے، تاہم اس معاملے پر امریکہ کی جانب سے کوئی دبائو نہیں، انھوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان کو گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے امداد کی یقین دہانی کروائی تھی مگر ایران پر عائد معاشی پابندیوں کی وجہ سے منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے ذریعے پاکستان، ایران سے یومیہ دو کروڑ دس لاکھ کیوبک فیٹ قدرتی گیس حاصل کرسکے گا۔

مزیدخبریں